قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس 31 اکتوبر تک جاری رہے گا

پیر 20 اکتوبر 2014 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس 31 اکتوبر تک جاری رہے گا جن میں صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سمیت اہم قومی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پیر کو سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد، وزیر مملکت جام کمال، ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ، سید نوید قمر، اعجاز جھکرانی ، اقبال محمد علی خان، شیخ صلاح الدین، مولانا محمد خان شیرانی، صاحبزادہ طارق اللہ اور ڈاکٹر جی جی جمال نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سولاات اور توجہ مبذول کرانے کے نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :