کراچی جلسے میں پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ سے دو ارب خرچ کیے :شاہ محمود قریشی

پیر 20 اکتوبر 2014 18:22

کراچی جلسے میں پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ سے دو ارب خرچ کیے :شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی مزار قائد پر جلسے کے لیے ڈیڑھ سے دو ارب روپے خرچ کیے لیکن کراچی کے لوگوں کی جلسے میں شرکت نہ کے برابر تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیاری کے لوگوں کی جلسے میں شرکت کا نا ہونا پیپلز پارٹی کے لیے لمحہ فکریا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بلاول آئندہ کیالائحہ عمل اپناتے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سندھ میں موجو دہ حکومت کی کارگردگی ناقص ہے سندھ اب تحریک انصاف کو پکار رہا ہے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان جلد سندھ جا کر لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کریں گے۔