ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے رحمان ملک متحرک

پیر 20 اکتوبر 2014 18:22

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے رحمان ملک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) ایم کیو ایم کی سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت متحرک ہو گئی۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جبکہ ان کے بعد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءرحمان ملک آصف زرداری سے ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے بعد رحمان ملک کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔اس ملاقات کے بعد گورنر سندھ عشرت العباد کی بھی بلاول ہاؤس آمد متوقع ہے۔