پاک ایران گیس گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا، سرتاج عزیز

پیر 20 اکتوبر 2014 17:59

پاک ایران گیس گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا، سرتاج عزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان مزید کسی پراکسی وار کا متحمل نہیں ہو سکتا ، پاکستان افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے ، افغانستان میں نئی حکومت کے آنے سے امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دونوں مستحکم اور پُرامن افغانستان چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر ایشوز پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ پاک ایران سرحد کے بعض علاقے غیر محفوظ ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد اور اسمگلر کارروائیاں کرتے ہیں تمام معاملات بات چیت سے حل کئے جا سکتے ہیں۔