سبی میں پولیس فورس نے امن و امان کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا ،وزیر خان خجک

پیر 20 اکتوبر 2014 17:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سبی کے قبائلی رہنما سردار وزیر خان خجک نے کہا کہ سبی میں پولیس فورس نے امن و امان کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا شہر میں چوری ڈکیتی ،راہزنی ،سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کردیا جس کا سہرا ڈی پی او سبی کی سردار زادہ محمد انور کھیتران کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس کے ڈی پی او سردار زادہ محمد انور کھیتران سبی کی سربراہی میں شہر میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں چوری ،ڈکیٹی ،راہزنی سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر دوستین ڈومکی اور صوبا ئی وزیر سردار سر فراز ڈومکی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی پی او کا تبادلہ منسوخ کرائے کیونکہ سبی کے عوام کو ایسے ایماندار آفیسر کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :