مسلم لیگ ق لیگ کا بھی حکومت مخالف مہم کا آغاز

پیر 20 اکتوبر 2014 17:47

مسلم لیگ ق لیگ کا بھی حکومت مخالف مہم کا آغاز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے بعد مسلم لیگ ق بھی باقاعدہ حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی جماعت اب باقاعدہ حکومت کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جس کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔ق لیگ کے رہنماءکے مطابق حکومت مخالف مہم کا پہلا جلسہ یکم محرم سے قبل بہاولپور میں کیا جائے گا جس کے بعد ملک گیر جلسوں کا آغاز ہو جائے گا۔مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری مونس الٰہی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ان تمام جلسوں کی نگرانی کرے گی۔