وزیراعلیٰ شہبازشریف کا جھنگ کے گاؤں بھوچڑہ میں دریائے چناب کے کٹاؤ سے اراضی زیرآب آنے کا نوٹس

پیر 20 اکتوبر 2014 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع جھنگ کے گاؤں بھوچڑہ اورموضع جوگیرہ میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے باعث اراضی زیرآب آنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی، سیکرٹری آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زمین کا کٹاؤ روکنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔