وزیراعلیٰ شہبازشریف کا لسبیلہ ، اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 20 اکتوبر 2014 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔