Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 20 اکتوبر 2014 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ سیاسی قوتوں کو موجودہ حالات میں بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہوشمندی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محض نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے ملک و قوم کی تقدیر سنواری جا سکتی ہے۔ملک کو آگے لے جانے کیلئے سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات