وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام اور ایم این اے دوستان خان ڈومکی کی ملاقات

پیر 20 اکتوبر 2014 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر ایم این اے انجینئر امیر مقام اور ایم این اے دوستان خان ڈومکی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی ہے جبکہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر نے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کسی بھی صورت موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں بلکہ ملک کو مل کر مسائل سے نکالنے کا ہے۔سیاسی جماعتوں پر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھاری قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ انجینئر امیر مقام اور دوستان خان ڈومکی نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے شبانہ روز محنت اور موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ بلاشبہ وہ صحیح معنوں میں عوام کے خادم ہیں۔

متعلقہ عنوان :