الطاف حسین کی ’ہدایت ‘ پر ارم فاروقی ایم کیوایم میں واپس آگئیں

پیر 20 اکتوبر 2014 16:51

الطاف حسین کی ’ہدایت ‘ پر ارم فاروقی ایم کیوایم میں واپس آگئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) متحدہ ناراض رہنماءارم فاروقی نے الطاف حسین کی ہدایت پر دوبارہ کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارم فاروقی نے بتایاکہ پارٹی میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے وہ ایم کیوایم چھوڑ کر امریکہ چلی گئی تھیں جہاں سے اُنہوں نے پارٹی کے قائد الطاف حسین کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ ارم فاروقی نے بتایاکہ الطاف حسین کی بہت عزت کرتی ہوں، اُنہوں نے مفاد پرست ٹولوں کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پاکستان واپس آگئیں اور دوبارہ کام شروع کردیا۔