وزیراعظم جلد قوم سےخطاب کریں گے، سعد رفیق

پیر 20 اکتوبر 2014 16:39

وزیراعظم جلد قوم سےخطاب کریں گے، سعد رفیق

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست میں کبھی فاسٹ بال کرانی پڑتی ہے تو کبھی کچھ اور، وزیراعظم تمام معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی فاسٹ بال کرانی پڑتی ہے کبھی کچھ اور، حوصلے اور تدبر کی سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہ مغلیہ سلطنت نہیں کہ وزیر حلقے کے لوگوں کو ہی نوازتا رہے، مخالفین کے پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا درد ہے۔

متعلقہ عنوان :