وفاقی وزیر خزانہ کی پاک بحریہ کے نو تقرر شدہ سربراہ ایڈمرل ذکا ء اللہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد ، پیشہ ورانہ فرائض کی کامیاب بجاآوری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

پیر 20 اکتوبر 2014 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی بحری ا فواج کے نو تقرر شدہ سربراہ ایڈمرل ذکا ء اللہ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کے روز پاکستان کی بحری افواج کے نو تقرر شدہ سربراہ ایڈمرل ذکا ء اللہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ان کا یہ دورہ دورہ خیر سگالیء کے طور پر تھا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دورانوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کی بحری ا فواج کے نو تقرر شدہ سربراہ ایڈمرل ذکا ء اللہ کواپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی بحری افواج سے متعلقہ مالی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔