وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران ا ہم مقامات پر موبائل فون کی سروس بند کرنے کیلئے موبائل جیمبرز لگا کر بند کر نے کا فیصلہ

پیر 20 اکتوبر 2014 16:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران ا ہم مقامات پر موبائل فون کی سروس بند کرنے کیلئے موبائل جیمبرز لگا کر بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے ضلع بھرمیں ہونیوالے جلوس ‘مجالس کی نگرانی کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا‘پورے شہر کی جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ ‘پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے آٹھ بازاروں (اقبال پارک ) دھوبی گھاٹ گراؤنڈ ‘مرکزی امام بارگاہ میں سکیورٹی کیمرے لگائے جائینگے ‘شہر بھر کے اہم مقامات پر موبائل فون کی سروس بند کرنے کیلئے موبائل جیمبرز لگائے جائینگے اور تمام سکیورٹی کیمروں و جیمبرز کا کنٹرول روم آئی پی ایل سی آفس میں بنایا جائیگا جہاں پولیس و دیگر تمام حساس اداروں کے اہلکار مانیٹرنگ کرینگے ‘پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے اس محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی خدشات زیادہ ہیں جس کے باعث پاک فوج کی دس پلٹونیں مرکزی جلوس سمیت تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات ہونگی اور ہر جلوس کے آگے اور پیچھے فوج کا ایک دستہ نگرانی کریگا۔