محرم الحرام کے مہینے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے

پیر 20 اکتوبر 2014 16:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام کے مہینے میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائینگے‘ حساس مقامات اور امام بارگاہوں پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفراللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں محرم کے سلسلے میں سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔

انہو ں نے کہا کہ محر م کا مہینہ ہمیں صبرو تحمل اور استقامت کا درس دیتا ہے اس لئے کوشش ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائے ۔اس موقع پر ایس ایس پی نے مجالس منتظمین کو ہدایت کی کہ مجالس وقت پر شروع کر کے وقت پر ختم کریں ،مجالس کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کارٹیمیں بھی مقر رکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھ کر فوری طور پر اطلاع پولیس کو دیں ۔

انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ ا س موقع پر ایس ایس پی نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مجالس منتظمین سے اجلاس کر کے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کریں۔اس موقع پر ڈگری،نوکوٹ اور میرواہ کے مجالس اور مساجد کے منتظمین نے سیکورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل پیش کئے جس پر ایس ایس پی نے درپیش مسائل حل کرنے کایقین دلایا۔ اجلاس میں جھڈو،نوکوٹ،میرواہ اور میرپورخاص کے ڈی ایس پیز،محکمہ صحت کے ڈاکٹر حنیف بلوچ، چیف میونسپل آفیسر اور حیسکو کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :