حادثے اتفاقی ہوتے ہیں اسلئے ہمیں صبر و برداشت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، محمد عاصم جاوید

پیر 20 اکتوبر 2014 16:19

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون گھوٹکی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ حادثے اتفاقی ہوتے ہیں اس لیے ہمیں صبر و برداشت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ صبر ہی ہمیں حقیقی زندگی گذارنے کا سبق دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوئی نادرن گئس کمپنی کی جانب سے اوباوڑو میں گئس پائیپ لائیں دہماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں فوت ہوجانے والے چوکیداروں کے ورثاء میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 19 فروری2014 کو اوباوڑو کے قریب سوئی نادرن گئس کمپٹی کی مین گئس پائیپ لائین MP-29 ھماکے سے پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود چوکیدار پھلوان، جہانگیر اور شہباز جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ احمد علی شدید زخمی ہوگیا تھا اس سلسلے میں فوت ہوجانے والے چوکیداروں کے ورثاء کوپہلی قسط کے تحت 5-5 لاکھ روپے دیے گئے تھے جبکہ زخمی احمد علی کو 3 لاکھ دیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں متاثرین کے ورثاء کو مجموعی طور 7لاکھ 72 ہزار 200 کے چیک دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عاصم جاوید نے سوئی نادرن گئس کمپنی کے عملداروں سے کہا کہ وہ نوکریوں میں متاثرین کے ورثاء کو ترجیح دیں تا کہ ان کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے ۔