تمام سرکاری محکمے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں‘ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی برتنے والے افسر کے خلاف قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی،پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا‘ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

پیر 20 اکتوبر 2014 16:16

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں‘ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی برتنے والے افیسر کے خلاف قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔جبکہ شہرمیں امن وامان ‘مقررہ نرخ پر اشیاء کی فراہمی‘ تجاوزات اور صفائی ستھرائی اولین ترجیحات میں شامل ہیں یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں تمام محکموں کے مقامی سربراہوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہی نوتعینات شدہ ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود نے کہا کہ صوبائی حکومت کے واضح ہدایت کے مطابق عوامی خدمت سے وابستہ تمام سرکاری محکمے ہر حال میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور اگر کسی بھی افسر نے عوامی خدمت مین غفلت کامظاہرہ کیا تو وہ اپنے لئے کوئی اور ضلع دیکھے اور سخت قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہمیں ٹیم ورک کے طورپر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تب جاکے عوام کودرپیش مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ پولیس ایک مہلک مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا جہاں جہاں سے پولیو کے رفیوزل کیس آرہے ہیں پہلے ان لوگوں کومطمئن کیاجائے ورنہ والدین کے خلاف قانونی ایکشن لیاجائیگا انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔اور نہ ہی غیر قانونی طورپر کسی بھی محکمے میں سیاسی مداخلت برداشت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور سکولوں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں دستیاب ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے انہوں نے کوھاٹ شہر میں ناجائز تجاوزات ‘گندگی ‘ آوارہ اور پاگل کتوں کی بہتات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپر اسکے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ماتحت عملے کو یہ ہدایت بھی کہ کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد وں پر نرخنامہ چیک کیاجائے اور مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

نیز کوھاٹ میں امن وامان کے مسئلے کو ہرحال میں فوقیت دی جائیگی تاکہ عوام سکھ اور چین سے رہ سکیں اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوھاٹ فخر الدین‘ اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ محمد علی اصغر‘ اسسٹنٹ کمشنر لاچی ارشد‘ ‘سی ایم او محمد شعیب کے علاوہ تمام سرکاری افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :