ایدھی سنٹرمیں ڈکیتی کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

پیر 20 اکتوبر 2014 16:10

ایدھی سنٹرمیں ڈکیتی کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کی شناخت ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) ایدھی سنٹرمیں ڈکیتی کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کی شناخت کے بعد پولیس نے ماڑی پورمیں ملزم کے گھر پر چھاپہ ماراتاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے بتایاکہ ایدھی ہیڈآفس میں ڈکیتی کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ، ملزموں کے فنگرپرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دیگر آٹھ کے خاکے تیار کیے جارہے ہیں ، مرکزی ملزم کے گھر پر ماڑی پورمیں چھاپہ ماراگیاتاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی اور ملزموں کی نشاندہی میں مدد دینے والوں کیلئے 10لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کردیاگیا۔ ڈان نیوز کے مطابق چھاپہ مارکارروائی کے دوران سرغنہ پکڑاجانے کی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سات خواتین سمیت ایدھی سنٹر کے 16رضاکاروں کے پولیس نے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں اورفارینزک شواہدوبیانات کی روشنی میں تحقیقات مزید آگے بڑھائی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :