پیپلز پارٹی کے جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دیں ہیں،نصیب چند

پیر 20 اکتوبر 2014 15:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 20اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دیں ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی تقریر تلخ حقائق کی حامل تھی،لاکھوں کے اجتماع نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،خیبر پختونخواہ کے جیالے کل بھی بھٹو کے ساتھ تھے آج بھی بلاول کے سپاہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی کے صوبائی صدر نصیب چند نے اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کا مزار قائد پر پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ تھا جس میں دس لاکھ سے زائد جیالوں نے شرکت کر کے بھٹو خاندان کے ساتھ عقیدت،والہانہ محبت اور نظریاتی وابستگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پی وائی او،پی ایس ایف،پی پی پی مینارٹیز نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔

(جاری ہے)

جس پر ان تنظیموں کے کارکن اور جیالے مبارکباد اور اخراج تحسین کے مستحق ہیں۔

نصیب چند نے کہا کہ جمہوریت سے ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی وابسطہ ہے اور پیپلز پارٹی نے جانوں کے نزرانے دیکر جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا ہے۔پیپلز پارٹی مینارٹیز کے صوبائی صدر نصیب چند نے اپنے اخباری بیان میں مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نئی نسل کے نمائیندے ہیں اور وہ قوم کو مہنگائی،بد امنی،بے روز گاری،صحت اور تعلیم کے مسائل سے نجات دلانے کا عزم اور ویذن رکھتے ہیں وہی ملک کے ائیندہ وزیر اعظم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کی اقلیتیں پیپلز پارٹی کے ساتھ دل و جان سے کھڑی ہیں اور وہ بلاول بھٹو زرداری کو نجات دہندہ سمجھتی ہیں۔اور ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کر تی ہیں انہوں نے کہا کہ انگلی کٹوا کر شہداء میں نام درج کرانے کا دور گزر چکا۔سیاسی قائدین نعروں کی بجائے جمہوریت کے تسلسل کے لیے ذمہ درانہ رویہ اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :