سوعمران خان، سو شاہ محمود مل جائیں تو بھی جاوید ہاشمی نہیں بن سکتے، خواجہ سعد رفیق

پیر 20 اکتوبر 2014 15:05

سوعمران خان، سو شاہ محمود مل جائیں تو بھی جاوید ہاشمی نہیں بن سکتے، ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب کی لڑائی تو ہار گئے لیکن جمہوریت کی جنگ جیت لی ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں توانا جمہوریت کے لیے پاکستان کو جاوید ہاشمی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی ، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ضمنی الیکشن ہار گئے تاہم انہوں نے جمہوری نظام پر تنقید کرنے والوں کو انتخابی عمل میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ملتان کے ضمنی الیکشن میں نوٹ جیت گیا اور ووٹ ہار گیا ۔ ان کا کہنا تھا سو عمران اور سو شاہ محمود قریشی مل جائیں تو بھی ایک ہاشمی نہیں بنتا ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا توانا جمہوریت کے لیے پاکستان کو جاوید ہاشمی کی ضرورت ہے۔