جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ‘ بھارت بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے ‘ عبد القادر بلوچ

پیر 20 اکتوبر 2014 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں اقتصادی خوشحالی کی ضرورت ہے جس کیلئے دونوں ممالک کو اپنے معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔