کوئٹہ جیل کی سیکیورٹی مزیدسخت،ایف سی،آرآرجی کمانڈوزتعینات

پیر 20 اکتوبر 2014 15:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے کوئٹہ میں جیل سیکیورٹی سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سپر نٹنڈنٹ جیل آصف بٹ نے بتایا کہ کراچی جیل کے واقعہ کے بعد کوئٹہ ڈسرکٹ جیل کی سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف بٹ نے بتایا کہ کوئٹہ جیل کے اطراف میں 3 اضافی دیواریں تعمیر کی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ جیل میں 15 واچ ٹاورز بھی بنائے گئے ہیں، انہوں نے باتایا کہ واچ ٹاورز پر ایف سی اور آر آر جی کمانڈوز تعینات ہیں، سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے جیل سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے کوائف بھی جمع کرلئے گئے ہیں