پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا بہاولپور سولر پارک میں بے قاعدگی پر وزیر اعلیٰ کو خط

پیر 20 اکتوبر 2014 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام اپنے ایک خط میں بہاولپور سولر پارک میں ہونے والی بے قاعدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹرسید وسیم اختر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب سولر انرجی کے لئے جو کام کر رہی ہے وہ قابل قدر ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ان منصوبوں کو ناکام اور حکومتی کوششوں پر پانی پھیرنے کے لئے مفاد پرست اپنا کام دکھا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ 900میگا واٹ کے سولرمنصوبے پر ایک ایسی ٹیلی کام کمپنی کو یہ پراجیکٹ دیا گیا ہے جو سرے سے سولر کا تجربہ نہیں رکھتی ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنے خط میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ ماضی میں رینٹل پاور کے منصوبوں والی غلطی نہ دھرائی جائے۔انہوں نے وزیر اعلی ٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی لے کر اس پراجیکٹ کو ناکامی سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :