یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیر 20 اکتوبر 2014 14:40

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9ڈالر فی بیرل تک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری29 اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔