سزائے موت کے 9ہزار قیدیوں کی سزا ختم کرکے رہا کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
پیر 20 اکتوبر 2014 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے ملک بھرکی جیلوں میں قید سزائے موت کے 9ہزارقیدیوں کی سزاختم کرکے ان کورہاکرنے کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکرلی ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے پیرکووطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست کی ان چیمبرپیرکوسماعت کی اس دوران فاضل وکیل نے اپنی درخواست کے حق میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف دلائل دیئے اور موقف اختیار کیاکہ سزائے موت کے قیدیوں کودی گئی سزاکوکافی عرصہ گذرگیااوران کی سزاپر کوئی عمل درآمد نہیں کیاگیا،اس دوران انھوں نے کافی سزابھی بھگت لی ہے جس پر اب ان کی رہائی بنتی ہے اس لیے انھیں رہاکیاجائے اور سزائے موت ختم کی جائے، انہوں نے مزیدبتایاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات عام نوعیت کے ہیں جس سے انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی اس لیے اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے منظور کی جائے جس پرعدالت نے درخواست پر لگائے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کردیئے او ردرخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور اسے باقاعدہ بنچ میں لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے، امکان ہے کہ اس درخواست کی سماعت کل منگل کو کی جائیگی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.