خیبر ایجنسی، باڑہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ مکان پر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق دو زخمی

پیر 20 اکتوبر 2014 13:58

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کئے گئے دو راکٹ ایک مکان پر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو راکٹ فائر کئے گئے جوکہ رہائشی گھروں پر جاکر پھٹے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے اور گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا

متعلقہ عنوان :