لاہورہائیکورٹ نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے ٹی وی اسکرین پرآنے پرتاحیات پابندی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

پیر 20 اکتوبر 2014 13:30

لاہورہائیکورٹ نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے ٹی وی اسکرین پرآنے پرتاحیات ..

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) .لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو وائس چئیرمین پاکستان بارکونسل برہان معظم نے موقف اختیار کیاکہ مبشر لقمان عدالتی حکم کے باوجود مسلسل عدالتی توہین جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ عدلیہ کو بدنام کے لیے لیے ایک منظم سازش کررہے ہیں عدلیہ کی توہین سے آئین اورقانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مبشر لقمان کے ٹی وی اسیکرین پرآنے پرتاحیات پابندی عائد کی جائے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مبشر لقمان،پیمرا اور دیگر فریقین کو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکیس اکتوبر کو تحریری وضاحت طلب کرلی

متعلقہ عنوان :