ایفی ڈرین کوٹہ کیس، علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب کو حاضری سے استثنیٰ

پیر 20 اکتوبر 2014 13:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اختر بہادر نے کی ، سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب نے مقدمہ ملتان اور اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دونوں ملزمان کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے پر کارروائی ستائیس اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :