حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

پیر 20 اکتوبر 2014 13:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ روکے جانے پر فائرنگ کرکے رینجرز اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔واقعہ حیدرآباد کے علاقے ہیراآباد میں پیش آٓیا جہاں ایک نجی بنک میں 8 مسلح ڈاکووں نے دھاوا بولا۔

(جاری ہے)

ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے اس دوران رینجرز اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈاکووں نے اندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان جاتے جاتے پولیس سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔