مظفرآباد‘نوجوان فاریسٹ آفیسر سردار عابد مرزا 26 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

پیر 20 اکتوبر 2014 13:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) محکمہ جنگلات کے نوجوان فاریسٹ آفیسر سردار عابدمرزا مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز سی ایم ایچ مظفرآباد میں انتقال کر گئے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اسسٹنٹ ایڈوکیٹ سردار پرویز مغل ، سماجی راہنماء کالا خان مغل اور دیگر کا دیگر گہرے رنج و غم کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوجوان فاریسٹ آفیسر سردار عابد مرزا محض 26 برس کی عمر میں نہایت مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

مرحوم کی میت آبائی گاؤ ں پہنچے پر نہایت رقت آمیز مناطر دیکھنے کو پیش آئے پورے گاؤں کی فضاء سوگوار ہو گئی مرحوم کی موت کا صدمہ ان کے والدین ،عزیز و اقارب اور ہم شناس لوگوں کے لیے کسی قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈوبہ بھیڑ ی میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،وکلاء راہنماوں کے ساتھ ساتھ علاقائی عمائدین اور حکومتی شخصیات اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ، سردار پرویز مغل ، سماجی راہنماء کالا خان مغل و دیگر نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعا مغفر ت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم اپنے طالبعلمی دور میں پی ایس ایف کے صدر بھی رہ چکے تھے اور نہایت دیانتدار اور فرض شناس آفیسر تھے ۔