بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا‘پیرسیدسرفراز گیلانی

پیر 20 اکتوبر 2014 13:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) نظریاتی رہنماء مسلم لیگ نواز پیر سیدسرفرازگیلانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا۔آئے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق کیلئے بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت اپنی افواج کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے جبکہ آزادی مانگنے والے کئی ہزار نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کی دریافت سے بھارتی مکروہ عزائم پوری دنیا میں بے نقاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ ظلم کی سیاہ رات کو ختم کر کے مقبوضہ وادی سے اپنی افواج کا انخلاء کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں رکھ سکتا ۔ بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا۔ عالمی امن کے دعویدار بھارتی مکروہ عزائم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوائیں۔

متعلقہ عنوان :