وقت نے ثابت کردیاہے مخالفین پاکستان کو تناور درخت بنتا نہیں دیکھ سکے‘آصف مصطفائی

پیر 20 اکتوبر 2014 13:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ماہ نومبر ایک بارپھر چین سے وفاقی حکومت سرمایہ کاری کی مد میں اولین بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے موثرحکمت عملی اپنارہی ہے لیکن دوسری جانب سرمایہ کاری کے مخالفین دھرناکلچر کو پروان چڑھارہے ہیں وقت نے ثابت کردیاہے کہ مخالفین پاکستان کو تناور درخت بنتا نہیں دیکھ سکے ‘ ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی نے گزشتہ روزپریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نئے صوبہ کی جنگ لڑ رہی ہے ‘ بلاول بھٹوازم کاپرچار کررہے ہیں ‘ عمران خان پاکستان پر برطانوی کلچر عیاں کرناچاہتے ہیں جبکہ دیگرے بھی اپنے اپنے مفاد کارونا رو رہے ہیں ‘ اگرتمام سوچیں پاکستان کی ترقی کے لئے اکٹھی ہوجائیں تو پاکستان ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکتاہے ‘ شریف برادران ملکی سلامتی کی سوچ رکھتے ہیں ‘ تعمیروترقی لاناچاہتے ہیں ‘ بجلی بحران پرقابو پانا چاہتے ہیں لیکن مخالفین کی رکاوٹ پیچھاکرنے میں دیرنہیں کرتی ‘ پاکستانی وکشمیری عوام اُٹھ کھڑے ہوں کھوٹے اورکھرے کی پہچان کریں ‘ مسلم لیگ نواز کابھرپور ساتھ دیں کیونکہ تمام تر چیلنجز کا مقابلہ مسلم لیگ نواز ہی کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :