پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ پروفیسر سیدظفرکاظمی عمرپیرانہ سالی کی تکمیل پرریٹائر ہوگئے

پیر 20 اکتوبر 2014 13:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ پروفیسر سیدظفرکاظمی عمرپیرانہ سالی کی تکمیل پرریٹائر ہوگئے ‘ محکمہ اور سٹاف کی طرف سے مختلف مقامات پرالوداعی تقریبات کاانعقاد ‘ پیر کے روزسٹاف اورطلبہ سے الوداعی ملاقاتیں کیں ‘ سٹاف کی طرف سے اعلیٰ خدمات کے اعتراف ‘ درس وتدریس ڈسپلن اوردیگرقابل تقلید اقدامات کی پیروی اوربڑے جلوس کی شکل میں انہیں ان کی رہائش گاہ المرتضیٰ ہاوس پہنچایا ‘ تفصیلات کے مطابق پرنسپل پوسٹ گریجوکیٹ کالج گڑھی دوپٹہ سیدظفرکاظمی مدت ملازمت کی تکمیل پرریٹائرڈ ہوگئے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ پرمحکمہ اورسٹاف کی طرف الوداعی تقریبات اوربڑے جلوس کی شکل میں انہیں ان کے گھر (مجہوئی ) پہنچایاگیا ‘ اس موقع پر محکمہ کے اعلیٰ آفیسران ‘ سٹاف ‘ عمائدین علاقہ ‘ طلبہ اوردیگربڑی تعداد نے شرکت کی ‘ رہائش گاہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا اس موقع پر پرنسپل (ر) سیدظفرکاظمی کاکہناتھاکہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے جس پیارومحبت کے ساتھ رخصت کیاگیا ‘ الحمد اللہ بے داغ ماضی اورشاندار و بے لوث خدمات کے اعتراف میں مجھے محکمہ اورآپ لوگوں نے نوازا ہے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں میرے لئے باعث مسرت اورافتخارہے کہ آج جن جن اعزازات وپروٹوکول کے ساتھ رخصت کیاگیا اسے رخصتی نہیں بلکہ آج سے اپنی جائننگ سمجھتا ہوں اساتذہ سے صرف میری ایک ہی درخواست ہوگی کہ استاد ایک انسانی صنعت تیارکرتاہے اوراس کی تعمیرمیں زرہ سے لرزش ‘ کوتاہی قوموں کامستقبل تباہ کردیتی ہے آج ہم ان بچوں کوایک شاندار اوربہترمستقبل دیں گے اورآنیوالے کل ملک تعمیروترقی کی راہوں پرگامزن ہوگا۔