متحدہ قومی موومنٹ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پربیٹھنے کے لیے درخواست اسپیکرسندھ اسمبلی کو جمع کرادی

پیر 20 اکتوبر 2014 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پربیٹھنے کے لیے درخواست اسپیکرسندھ اسمبلی کو جمع کرادی ہے،درخواست میں اسمبلی کے رواں سیشن میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی منظوری کے بعد ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے درخواست اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو جمع کرائی ۔

خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوصوبائی وزیروں اورتین مشیروں کے استعفے گورنراوروزیراعلی سندھ کوبھجوادیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسمبلی کے رواں سیشن میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کی جائیں۔ اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ درخواست مزید کارروائی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادی گئی ہے۔