پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اختلافات بلدیاتی نظام میں ترامیم پر ہوئے،ایک ماہ سے بیان بازی جاری تھی،عشرت العباد اور رحمن ملک کی کوششیں بھی رنگ نہ لاسکیں‘ا یم کیو ایم کو شکایات تھیں کہ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر اپنی مرضی کی ترامیم کرنا چارہی ہے اوراس کی تجاویز وسفارشات پر غور نہیں کیا جارہاہے، ذرائع
پیر 20 اکتوبر 2014 12:52
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سندھ میں بلدیاتی نظام میں ترامیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہوئے، اس وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے دونوں جماعتوں میں بیان بازی جاری تھی، اس دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سابق وزیر داخلہ رحمن ٰ ملک نے کوشش کی تاہم معاملات حل نہیں ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو شکایات تھیں کہ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر اپنی مرضی کی ترامیم کرنا چارہی ہے اور ایم کیو ایم کی تجاویز وسفارشات پر غور نہیں کیا جارہاہے۔
کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں پر بھی سندھ حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا جبکہ سرکاری ملازمتوں پر بھی شہری علاقوں کو نظر انداز کرنے اور بلدیاتی اداروں میں اختیارات کی جنگ اور فنڈز کے اجراکا معاملہ بھی اختلافات کی وجہ بنے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کاوفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ بہتر ہے اوردونوں میں ان دنوں رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے فعال رابطے نہیں کیے گئے۔ اختلافات کو دور کرنے کے بجائے بیان بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف بلاول بھٹو کے بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پارٹی قیادت پر دباوٴ تھا کہ سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے۔ بیان بازی نہ روکنے اور مختلف ایشوز پر معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے حالیہ دنوں میں نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر عوام سے رابطے کررہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اس معاملے کے سخت خلاف ہے۔ ایم کیوایم اب انتظامی یونٹس کے معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرانے کے لیے اپنی جدوجہد تیز کرے گی۔ ادھر پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ہماری قیادت کے خلاف پہلے بیان بازی کاسلسلہ شروع کیا۔ رابطوں کے باوجود ایم کیو ایم خود سندھ حکومت سے الگ ہوئی۔ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ اب بھی معاملہ بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے۔ اس حوالے سے جلد کا پس پردہ رابطوں آغاز کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایم کیو ایم نے اپنی سیاسی حکمت عملی مہاجر وں کے مسائل کوحل کرانے کی طرف مرکوز کردی ہے۔ سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم کے وزرا، مشیراور معاون خصوصی پیر کو سرکاری گاڑیاں اورمراعات واپس کردیں گے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل ان کے وزرا، مشیراور معاون خصوصی کو اختیارات حاصل نہیں تھے۔ ایم کیو ایم مئی2014 میں سندھ حکومت میں شامل ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.