متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی

پیر 20 اکتوبر 2014 12:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کل منگل کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیں گے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف متروکہ وقف بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی تقرری کی ہے۔ یہ تقرری آئین و قانون کے برعکس ہے اور سپریم کورٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے لہٰذا متروکہ وقف بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :