” میر علی ڈرون حملہ کیس“ ہلاک شدگان کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او 24 اکتوبر کو عدا لت میں طلب
پیر 20 اکتوبر 2014 12:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک شدگان کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نواز بھٹی کو توہین عدالت کیس میں 24 اکتوبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کریم خان بنام نواز بھٹی کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل مرزا شہزاد اکبر عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 31 دسمبر2009ء کو وزیرستان کے علاقہ میر علی میں ایک ڈرون حملہ ہوا جس میں درخواست گزار کے بھائی آصف اقبال اور بیٹا زین اللہ جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے)
درخواست گزار نے جاں بحق ہونے والے افراد کے قتل کے مقدمے کے اندراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
عدالت نے 5 جون 2014ء کو تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو احکامات جاری کئے تھے کہ سی آئی اے کے چیف سٹیشن جوناتھن بینکس اور لیگل کونسل جان ریزو کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود تین ماہ کا عرصہ گزرنے گیا لیکن مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔ درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ پیر کے روز عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست پر ایف آئی آر درج نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او نواز بھٹی کو ذاتی طور پر عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.