وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ملک کی خوشحالی ، ترقی پر تبادلہ خیال

پیر 20 اکتوبر 2014 12:42

وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ملک کی خوشحالی ، ترقی پر تبادلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر پنجاب چودھری سرور میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف اچانک لاہور گورنر ہائوس پہنچ گئے اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم اور گورنر کی ملاقات میں سیاسی بحران اور اس کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ گورنر نے وزیر اعظم کو عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کی قیادت سے بلواسطہ رابطوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :