بلوچستان آرسی ڈی ہائی وے پرٹر یفک کا المنا ک حادثہ‘ 7بچوں سمیت8افراد جاں بحق ،24زخمی

پیر 20 اکتوبر 2014 12:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے با عث 7بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور24 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ آرسی ڈی ہائی وے پر اوتھل کے قریب پیش آیا۔کوئٹہ سے کراچی آنیوالی تیز رفتار مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 7بچوں سمیت8افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت24 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیاگیاہے جبکہ شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی روانہ کردیاگیاہے۔ حکا م کے مطا بق حا دثہ تیز رفتا ری کے با عث رونما ہو ا، ادھر وزرائے اعلی بلو چستا ن اور سندھ نے اس افسوسناک حا دثے پر اظہا ر افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئیزخمیو ں کو ہر ممکن طبی سہو لت فرا ہم کر نے کی ہدایت کی ہے ،وا ضع رہے کہ بلوچستان کے اس علاقے میں اس سے پہلے بھی ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں جانی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال مارچ میں مسافر بسوں اور آئل ٹینکرز میں تصادم کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں شدید جھلسنے کے باعث کئی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں تھی۔یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک حکم میں صوبے بھر میں گاڑیوں کیلئے شاہراہوں پر حدِ رفتار مقرر کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے تاہم اس پر بھی کم ہی عملدرآمد ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :