محرم الحرام سیکیورٹی،سندھ پولیس نے20کروڑ فنڈز مانگ لیے

پیر 20 اکتوبر 2014 12:25

محرم الحرام سیکیورٹی،سندھ پولیس نے20کروڑ فنڈز مانگ لیے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) سندھ پولیس نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کیلئے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور دیگر مد میں سندھ پولیس نے حکومت سے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیئے، خط میں سندھ پولیس کی جانب سے 20 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، خط کے متن کے مطابق 20 کروڑ روپے کا فنڈ سیکیورٹی انتظامات پرخرچ کیا جائے گا، جب کہ فیول کی مد میں 10 کروڑ اور فوڈ کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے، جب کہ سندھ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے درکار ہیں، دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔ سم

متعلقہ عنوان :