بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے،آغا سراج درانی

پیر 20 اکتوبر 2014 12:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی،عوام آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے محبت کرتی ہے۔ کراچی میں ہونے والا پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی تھا۔وہ پیرکی صبح سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی نے کہاکہ بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے،بلاول بھٹو کروڑوں لوگوں کی جان ہیں اور جلسے سے یہ بات ثابت ہو گئی، آج کا دور جمہوریت کا ہے ملک سے آمریت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی بات حتمی نہیں ہوتی،سیاسی جماعتوں میں میں ناراضگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو کہیں گے مل جل کر کام کریں۔آغاسراج درانی نے کہا ایم کیو ایم اور حکومت معاملات کو بات چیت سے حل کریں۔

متعلقہ عنوان :