ایم کیوایم نے اپنے وزیروں اور مشیروں کے استعفے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیئے

پیر 20 اکتوبر 2014 12:02

ایم کیوایم نے اپنے وزیروں اور مشیروں کے استعفے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے دو وزرا نے اپنے استعفے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان جبکہ دومشیروں اورایک معاون خصوصی نے اپنے استعفے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھیجوا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم نے گزشتہ روزسندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایم کیوایم کے وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد اور صنعت وتجارت کے وزیرعبد الرؤف صدیقی نے اپنے استعفے گورنرسندھ کوارسال کردیئے جبکہ مشیروں میں کھیل کے مشیرعادل صدیقی اورامورنوجوانان کے مشیرفیصل سبزواری اورمحکمہ اوقاف کے معاون خصوصی عبد الحسیب نے اپنے استعفے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوبھجوادیئے ہیں

متعلقہ عنوان :