حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، تیس پیسے فی یونٹ ای کیو سرچارج عائد

پیر 20 اکتوبر 2014 11:38

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، تیس پیسے فی یونٹ ای کیو سرچارج عائد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) حکومت نے بجلی کے صارفین پر نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے ، ایکولائزیشن سرچارج کے نام سے متعارف کرائے گئے ٹیکس کے ذریعے صارفین سے تیس پیسے فی یونٹ وصولی سے ماہانہ 4 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی نے ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے سرچارج کے ذریعے تیس پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جس سے ماہانہ چار ارب روپے وصول ہونے کا امکان ہے۔

ای کیو سرچارج کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ بجلی کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا ۔ ای کیو سرچارج ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی تاخیر کے باعث سود کی رقم صارفین ادا کرینگے ۔ ای کیو سرچارج کا نفاذ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :