تمام آنسو گیس شیل پاکستانی کمپنیوں سے خریدے گئے تھے :ترجمان اسلا م آباد پولیس

اتوار 19 اکتوبر 2014 23:58

تمام آنسو گیس شیل پاکستانی کمپنیوں سے خریدے گئے تھے :ترجمان اسلا م آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وفاقی درلحکومت کی پولیس کے ترجمان نے علامہ طاہرالقادری کے طرف سے بھارت سے آنسو گیس کے شیل منگوانے کے الزام کو مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آنسو گیس کے شیل پاکستانی کمپنیوں سے ہی خریدے گئے تھے کوئی بھی کسی قسم کا شیل بھارت سے نہیں منگوایا گیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور مینار پاکستا ن میں کیے جانے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے جو شیل اسلام آبا د میں ہمارے کارکنوں پر استعمال کیے گئے تھے ان میں سے 50ہزار شیل بھارت سے منگوائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :