ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا،سینیٹرسعیدغنی ،ایم کیوایم قائددوسروں کوگالیاں د یتے ہیں ان پرتنقیدہوتوبرداشت نہیں کرسکتے ، نجی ٹی وی سے گفتگو ، بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیا،شرخورشیدشاہ نے اپنے بیان پرمعافی مانگی تھی،جیل میمن
اتوار 19 اکتوبر 2014 23:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیا،خورشیدشاہ نے اپنے بیان پرمعافی مانگی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا،ہمارے کارکنوں کے قتل کاالزام ایم کیوایم پرلگاہے ،ایم کیوایم کے قائددوسروں کوگالیاں دیتے ہیں، ان پرتنقیدہوتوبرداشت نہیں کرسکتے ،ایم کیوایم نازیبازبان اورالفاظ استعمال کرتی ہے اگلے دن معافی مانگتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کالیڈرکون ہوگایہ فیصلہ پیپلزپارٹی ہی کریگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے حکومت سے علیحدگی کافیصلہ پہلی بارنہیں کیا،ایم کیوایم کوپیپلزپارٹی کاکامیاب جلسہ ہضم نہیں ہورہا،وہ چاہتے کہ کراچی میں ان کے سواکوئی جلسہ نہ کرے ،خورشیدشاہ نے آدھے گھنٹے بعداپنے بیان پرمعافی مانگ لی تھی ۔شرجیل میمن نے کہاہے کہ بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیاتھا،مفاہمت کاپیغام ایم کیوایم والوں کواچھانہیں لگا،بلاول بھٹونے کوئی بات غلط نہیں کی ۔
خورشیدشاہ نے اپنے بیان کی وضاحت کی اورمعافی بھی مانگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے ،سندھ میں گورنرایم کیوایم کے ہیں ،گلگت بلتستان میں بھی ان کاایک وزیرہے ،ایم کیوایم جوخودکہے وہ جائزہے اوردوسرے کہیں گے توبرداشت نہیں کرسکتے اورحکومت چھوڑدیتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.