Live Updates

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان خان بھی دھرنے میں

اتوار 19 اکتوبر 2014 22:40

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان خان بھی دھرنے میں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان دھرنے میں پہنچ گئے، اپنے والد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری دھرنے میں عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان بھی پہنچ گئے، اپنے والد کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ہماری باری جلد آنے والی ہے، شرم آتی ہے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت نہیں کی گئی،حکومت میں آئے تو اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے، وقتی ہجرت کرنیوالی ہندو برادری کو واپس لائیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :