ڈاکٹر طاہر القادری کے جلوس نے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر مینار پاکستان تک کا سفر3گھنٹے 25منٹ میں مکمل کیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) عوامی تحریک کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے خطاب کرنے کے لئے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بذریعہ موٹروے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، 5بجے ڈاکٹر طاہر القادری راوی ٹول پلازہ پر جب پہنچے تو انہوں نے وہاں سڑک پر نماز عصر ادا کی جس کے بعد ساڑھے 5 بجے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں پر عوامی تحریک کے استقبالیہ کیمپ میں موجود مرد وخواتین اور ان کے دونوں بیٹوں نے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا ان پر کارکنوں کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑ ڈال کر اپنے قائد کا استقبال کیا، وہاں سے علامہ طاہر القادری بذریعہ ملتان روڈ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے 6بجے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نماز مغرب کا وقت ہونے پر ملتان روڈ پر سڑک کے کنارے کرسی پر بیٹھ کر نماز مغرب ادا کرنے کے بعد دوبارہ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے ساڑھے 6بجے قافلہ ہنجروال پہنچا وہاں سے ہوتا ہوا ساڑھے 7 بجے سکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک 8بجے پہنچا جہاں پر عوامی تحریک کی خواتین ونگ کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں موجود خواتین نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا، 8بج کر 15منٹ پر سمن آباد چوک سے ہوتے ہوئے 8 بج کر 40منٹ پر کچہری چوک میں پھر داتا دربار ہوتے ہوئے 8بج کر 55منٹ پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان پہنچ گئے ڈاکٹر طاہر القادری کا جلوس ٹھوکر نیاز پاک سے لے کر مینار پاکستان تک کا سفر ان کے جلوس نے ساڑھے 5 بجے سے لے کر 8 بجکر 55 منٹ میں مکمل کیا یعنی کل سفر کا دورانیہ 3 گھنٹے 25 منٹ پر محیط تھا، جلوس نے ٹھوکر سے سکیم موڑ تک کا سفر سست روی جبکہ اس کے آگے کا سفر پہلے کی نسبت تیزی سے طے کیا وقت زیادہ ہونے کی بناء پر داتا دربار پر جو حاضری دیناتھی اس کو موخر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :