افغان صدر اشرف غنی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات

اتوار 19 اکتوبر 2014 21:45

افغان صدر اشرف غنی سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور افغان حکومت کو بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدراشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاک افغان تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سرتاج عزیز نے افغان صدر کو وزیراعظم نوازشریف کا خط بھی پہنچایا، پاکستان نے نئی افغان حکومت کو بھرپورتعاون کی یقین دہائی کرائی اورافغان قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے،سرتاج عزیزافغان چیف ایکزیگٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات اورافغان سیکیورٹی ایڈوائزرحنیف آٹمار سے بھی مذاکرات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :