خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری، 37 دہشتگرد ہلاک

اتوار 19 اکتوبر 2014 21:17

خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری، 37 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) سرکاری میڈیا کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب خیبر ون اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق باڑہ میں وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں دہشتگردوں کے خلاف تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج کی کارروائی میں 37 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اہم کمانڈروں سمیت 50 شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اُدھر لوگوں کو علی مسجد اور اورکزئی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تیراہ کے قریب اورکزئی میں اندراج مرکز قائم کیا ہے۔ علی مسجد کے راستے 365 سے زائد خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور حکومت کی عملداری تسلیم کریں۔ سیکیورٹی فورسز قبائلی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلانا چاہتی ہیں جو قبائلی عوام کی مشکلات میں پہلے ہی کئی گنا اضافہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :