ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سندھ حکومت سے علیحدگی پر غور

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:38

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سندھ حکومت سے علیحدگی پر غور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کراچی اور کندن میں مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف بڑھتی ہوئی غیر مہذبانہ گفتگو اور جارحانہ طرز عمل کا جائزہ لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تمام ممبران پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کوبھی طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں سنجیدگی سے سندھ حکومت سے علیحدگی پر غور کیا گیا ہے اور اجلاس کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔ اس سلسلے میں 9 بجے ایک پریس کانفرنس کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز الطاف حسین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :